قومی اداروں کو غیر سیاسی کر نے سے ہی کر پشن ختم ہوگی، چوہدری سرور

قومی اداروں کو غیر سیاسی کر نے سے ہی کر پشن ختم ہوگی، چوہدری سرور

لاہور(اے این این)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو غیر سیاسی کر نے سے ہی کر پشن ختم ہوگی ‘ملک میں مہنگائی کا ’’جن ‘‘غر یبوں کا خون چوس رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ‘جب تک ملک میں سزا جزا کا نظام قائم نہیں ہوگا ملک میں لوٹ مار سمیت کسی مسئلہ کا حل ممکن نظر نہیں آتا ‘تحر یک انصاف قو م کو کر پشن کے خلاف متحد کر چکی ہے اس لیے کر پٹ لوگوں کو احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔ وہ ہفتے کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومتی وزیر خزانہ خود اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے اور ملک میں عام آدمی کی بنیادی ضرورت کی اشیاء چینی ‘چاول ‘گھی سمیت دیگر کی قیمتوں میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے ان حالات میں غر یب آدمی کے پاس خودکشی کے سوا کوئی آپشن نہیں جسکے ذمہ دارحکومتی ادارے ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی ادارے سیاسی ہوتے ہیں وہاں تباہی قوموں کا مقدر ہو تی ہے بد قسمتی سے پاکستان بھی اداروں میں بدترین سیاسی مداخلت ہو تی ہے جسکی وجہ سے ان اداروں میں میرٹ کی بجائے سفارش اور کر پشن کے ذریعے فیصلے اور کام ہو تے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں کر پشن فروغ پا رہی ہے ۔

چوہدری سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...