خواجہ سرؤاں کے تحفظ کے لئے قانون سازی نہ کرنے پر متفرق درخواست دائر

خواجہ سرؤاں کے تحفظ کے لئے قانون سازی نہ کرنے پر متفرق درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار )خواجہ سرؤاں کے تحفظ کے لئے قانون سازی نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔یہ متفرق درخواست شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ سرا معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور تمام بنیادی حقوق کے حق دار ہیں لیکن خواجہ سراؤں کے تحفظ کے لئے کوئی قانون موجود نہیں جس کی وجہ سے خواجہ سروان کو معاشرے میں نفرت کی نگاہ سے دیکھتا جاتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خواجہ سراؤں کے تخفط کے لئے موثر قانون سازی کاحکم دے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...