کورین چرچ سوسائٹی کی ہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

کورین چرچ سوسائٹی کی ہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور(نامہ نگار )ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی ہے ۔یہ درخواست لاہور کورین چرچ سوسائٹی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور کورین چرچ نے بطور سوسائٹی رجسٹریشن کے لئے ہوم سیکرٹری کو درخواست دی تاہم شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے سوسائٹی کی رجسٹریشن کی درخواست پر فیصلے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود سوسائٹی کی رجسٹریشن کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم عدولی پر ہوم سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور سوسائٹی کی رجسٹریشن کی عرضداشت پر فوری فیصلے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...