چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

  



لاہور(نامہ نگار )لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔یہ توہین عدالت کی یہ درخواست ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازم محمد عرفان نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو ڈیلی ویجز ملازمین کی عرضداشتوں پر فیصلے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار سمیت ڈیلی ویجز ملازمین کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا، چیئرمین پیمرا ابصار عالم ڈیڑھ برس سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم عدولی پر چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...