بیرون ممالک پاکستان ٹریڈ مشن میں افسروں کی بھرتیوں کا اقدام چیلنج

بیرون ممالک پاکستان ٹریڈ مشن میں افسروں کی بھرتیوں کا اقدام چیلنج

لاہور(نامہ نگار )بیرون ممالک کے لئے پاکستان ٹریڈ مشن میں افسروں کی بھرتیوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔یہ درخواست مہوش خادم سمیت 9 بیوروکریٹس نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وزارت تجارت نے پاکستان ٹریڈ مشن کے لئے 9افسروں کی بھرتیوں کا اشتہار دیا ہے، اشتہار میں سول سرونٹس اور پرائیویٹ افراد سے درخواستیں مانگی گئی ہیں، ٹریڈ مشن کے لئے افسروں کی بھرتی کا اشتہار حکومت کی پالیسی اور قانون کی خلاف ورزی ہے، پالیسی کے مطابق نئے بھرتیوں میں 50 فیصد کوٹہ ٹریڈ اینڈ کامرس گروپ کے افسروں کو دیا جائیگا اور پرائیویٹ افراد کو ٹریڈ مشن کے لئے بھرتی نہیں کیا جا سکتا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...