غیر قانونی بھرتیاں، پرویز اشرف اور 3ڈائریکٹرز کو دوبارہ سمن جاری

غیر قانونی بھرتیاں، پرویز اشرف اور 3ڈائریکٹرز کو دوبارہ سمن جاری

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی میں غیر قانونی بھرتی کیس میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 3ڈائریکٹرز کو دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ سماعت 9جنوری تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی میں 437افراد کو غیرقانونی طریقے سے بھرتی کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق ڈائریکٹر جنرل طاہربشارت، سابق سیکرٹری پاور شاہدرفیع، سابق ڈائریکٹر محمد سلیم، ملک محمد رضی عباس، وزیر علی،محمد ابراہیم مجوتہ اورحشمت علی کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے ۔عدالت نے عدالت نے کیس میں تمام ملزمان کو طلبی کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...