تیزاب گردی کے مقدمہ کا 7سال بعد فیصلہ،مجرم کو 7 سال قید،جرمانہ

تیزاب گردی کے مقدمہ کا 7سال بعد فیصلہ،مجرم کو 7 سال قید،جرمانہ

لاہور(نامہ نگار )مقامی عدالت نے تیزاب گردی کے مقدمہ کا 7سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 7سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ہے ۔مقامی عدالت کے جج کے رو برو مدعی خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جاوید قادر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو گھر سے نکال دیا جس کے بعد سسرال جا کر بیوی پر تیزاب پھینک دیاتھا،جس سے اس کا چہرہ اور ہاتھ جل گئے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو قرار واقع سزا دی جائے ،عدالت نے دلائل اور گواہان کے بیانات کے بعد مجرم جاوید قادر کو 7سال قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گئی،مجرم جاوید قادر پر اگست 2010ء میں اپنی بیوی پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

تیزاب گردی

مزید : صفحہ آخر


loading...