ریگولیٹری اتھارٹیز کو ماتحت کرنے کے خلاف ایک اور درخواست دائر

ریگولیٹری اتھارٹیز کو ماتحت کرنے کے خلاف ایک اور درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار )لاہور ہائیکورٹ میں اوگرا اور نیپرا سمیت 5ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کرنے کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔یہ درخواست شہری محمد وقاص نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وزیر اعظم نے اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کی کابینہ سے منظوری نہیں لی، اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کی مشترکہ مفادات کونسل نے بھی منظوری نہیں دی، مشترکہ مفادات کونسل اور کابینہ کی منظوری کے بغیر اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنا غیرقانونی اقدام ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹیز

مزید : صفحہ آخر


loading...