چیئرمین ریلوے کو بادامی باغ میں فیکٹری کو ڈی سیل کرنے کاحکم

چیئرمین ریلوے کو بادامی باغ میں فیکٹری کو ڈی سیل کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے باد امی باغ میں ریلوے کو شہری کی فیکٹری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیاہے،فاضل جج نے درخواست گزار محمد سلیمان کی درخواست پریہ تحریری حکم جاری کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے کو بادامی باغ میں فیکٹری کو دو رو زمیں ڈی سیل کرنے کاحکم دیا ہے، عدالت نے فیکٹری پر 2کروڑ روپے ریلوے کی جانب سے عائد کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ڈی ایس ریلوے وقار احمد شاہد اور جوائینٹ ڈائریکٹر حفیظ اللہ کوفیکٹری ڈی سیل کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کر دیا، اس سے قبل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریلوے کی تمام ادائیگیاں ہو چکی ہیں ،درخواست گزار جبکہ عدالتی حکم کے باوجود بھی فیکٹری کو ڈی سیل نہیں کیا جارہاہے ،درخواست گزار کے مطابق ریلوے سے فیکٹری 99 سالوں کے لئے لیز پر لی گئی ہے۔

ڈی سیل

مزید : صفحہ آخر


loading...