ہفتہ وار تعطیل کی بندش ‘ پولیس ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا

ہفتہ وار تعطیل کی بندش ‘ پولیس ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا

ملتان (وقائع نگار ) سٹی پولیس آفیسرملتان احسن یونس نے اپنے عہدہ کے چارج سنبھالنے کے چند روز بعد ہی 31 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور محرروں کو ایک خصوصی ہدایت جاری کی تھی کہ تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس ملازمین ہفتہ میں ایک بار چھٹی کریں ‘ جس پرعمل کرتے ہوئے (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

ضلع ملتان کے تمام تھانوں کے محرروں نے ایس ایچ اوز کی مشاورت سے ایک تحریری شیڈول ترتیب دیا جس پر صرف چند روز ہی عمل ہو سکا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب کئی روز سے ہفتہ وار چھٹی کے شیڈول پر ایس ایچ اوز اور محرروں نے عمل کرنے سے روک دیا ہے ۔ ان کا کہا ہے کہ نفری کمی ‘ ڈیوٹی وی آئی پیز سمیت دیگر انتظامی امور کے باعث ہفتہ وار چھٹی فی الحال بند ہے ۔ پولیس ملازمین مذکورہ صورتحال کیوجہ سے شدید پریشان ہیں اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ اوز اور محرروں کو ہدایت دی جائے کہ ہفتہ وار چھٹی شیڈول کے مطابق دینا شروع کریں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...