9 جنوری سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے 4 ڈویژن اور 12 سنگل بنچ تشکیل
ملتان(خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں9جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 4 ڈویژن اور12سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں مذکورہ بنچ 8اپریل تک کیلئے تشکیل (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
دئیے گئے ہیں اس ضمن میں جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ جسٹس مظہر اقبال سدھو اور جسٹس اسجد جاویدگھورال،دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹٹس عبدالستار،تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس احمد رضا گیلانی،چوتھا ڈویژن بنچ جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل ہے جبکہ12سنگل بنچز میں فاضل ججز کے علاقہ سینئر جج جسٹس محمد قاسم خان،جسٹس حبیب اللہ عامر،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس مدثر خالد عباسی شامل ہیں۔