ڈاکٹر عبدالسلام کے ملک دشمن کردار کے حوالے سے تحریری بریفنگ تیار کرکے مقتدر حلقوں کو بھیجی جائیگی ‘ عبداللطیف خالد چیمہ

ڈاکٹر عبدالسلام کے ملک دشمن کردار کے حوالے سے تحریری بریفنگ تیار کرکے مقتدر ...

ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے 6 ؍ جنوری کو ملک بھر میں حکومت کی قادیانیت نوازی کیخلاف (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

اجتماعات جمعتہ المبارک میں ملک گیر احتجاج اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبا د میں سنٹر فارفزکس کو غدار پاکستان آنجہانی قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کر نے کے خلاف قرار داد وں کی منظوری پر تمام مکاتب فکر کے دینی رہنماؤں ،علماء کرام اور خُطباء عِظام کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ رابطہ کمیٹی تحریک ختم نبوت کے مطالبات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار اداکرتی رہے گی ، متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایا ہے کہ قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پر سنٹر فارفزکس کو منسوب کرنے سے اسلامیان پاکستان کی تشویش سے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور وزارت تعلیم کو خط ارسال کیے جائیں گے ،جبکہ ڈاکٹر عبدالسلام کے اسلام و وطن دشمن کردار کے حوالے سے ہم تحریری بریفنگ تیار کرکے مقتدر حلقوں سیاستدانوں اور ارکان پارلیمنٹ اور سینٹ کو بھیجی جائے گی ،انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیاکہ سنٹر فارفزکس اسلام آباد جو اپنے بانی ڈاکٹر ریاض الدین انصاری کے نام سے منسوب تھا ،کو ایک قادیانی کے نام منسوب کرنا کس قدر زیادتی بلکہ ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے ،کرانے والوں نے نسل نو کے ایمان و عقیدے پر وار کیا ہے ،انہوں نے دینی و سیاسی قیادت سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کے بنیادی عقائد کو ذبح کرنے سے گریز کریں اور اپنی ترجیحات طے کرتے وقت جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصبِ رسالت و ختم نبوت کو مقدم رکھیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...