سی پیک منصوبہ کے تحت چینی انجینئرز نے خانپور تا چاچڑاں ریلوے لائن کی بحالی کا کام شروع کردیا
جیٹھہ بھٹہ (نامہ نگار) سی پیک منصوبے کے تحت چائنیز انجینئرز کاخان پور ریلوے ٹریک پر کام شروع۔سی پیک منصوبے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کے تحت خان پور میں ریلوے اسٹیشن کے دونوں اطراف گرین بیلٹ لگایا جائے گا اور سی پیک منصوبے کے تحت خان پور سے چاچڑاں تک ریلوے لائن بحال کی جائے گی اور جو بھی ریلوے پھاٹک درمیان میں آئے گا اُسے ختم کر کے انڈر پاس یا اوور بریج بنا دیا جائے گا ۔چائنیز انجینئرز کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی سپیڈ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا ٹرین کی اسپیڈ کو 120کلو میٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 200کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی جائے گی ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
سی پیک