جامعہ زکریا میں قائم سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کو فعال بنایا جائے ‘ ملک طارق
ملتان ( پ ر ) پیپلز فورم کے نائب صدر ملک طارق نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین سے مطالبہ کیا ہے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
کہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں قائم سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کو فعال بنایا جائے ۔ اس ادارے میں مستقل بنیادوں پر ڈائریکٹر تعینات کیا جائے اور سرائیکی شعبہ میں ایم فل ‘ پی ایچ ڈی کی کلاسیں جلد از جلد شروع کی جائیں ‘ سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں قائم ثقافتی عجائب گھر کو بھی بحال کیا جائے جبکہ سرائیکی شعبے کو ناکام بنانے والے نااہل عناصر کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ۔