مذہب تبدیلی بل پر نظر ثانی ‘ ڈاکٹر رمیش کمار کی آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز
ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے سندھ میں مذہب تبدیلی بل پر نظرثانی کیلئے صدر پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کو تمام سیاسی اور مذہبی پارلیمانی جماعتوں کے مابین آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کے انعقاد کی تجویز پیش کردی ہے، گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے جبری مذہب تبدیلی سے متعلقہ کریمنل لاء بل کو واپس کرنے کی اطلاعات پر اپنے تبصرے میں ہندو پارلیمنٹیرین ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ متفقہ طور پر منظورکردہ بل کو کسی صورت متنازعہ نہیں قرار دیا جاسکتا، بل کی منظوری میں نہایت نیک نیتی سے تمام مذاہب کا احترام یقینی بناتے ہوئے مذہب کے نام پر شرپسند عناصر کا راستہ روکنا شامل تھا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں باقاعدہ روزگار کیلئے اپلائی کرنے، شادی رجسٹریشن، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ کے حصول اور دیگر امور زندگی کیلئے اٹھارہ سال کی عمر کا ہونا ضروری ہے، متفقہ طور پر منظور کردہ بل کی واپسی نے نہ صرف غیرمسلم شہریوں کے احساس عدم تحفظ میں اضافہ کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے پارلیمانی نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ پاکستان ہندو کونسل اپنی مرضی سے تبلیغ اور دعوت کے نتیجے میں مذہب تبدیلی کی مخالف نہیں لیکن اصل مسئلہ اندرون سندھ میں بسنے والی کم عمر نابالغ مظلوم بچیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
رمیش کمار تجویز