عدلیہ آزاد ہے تو وفاقی وزیر ریلوے کو جیل میں ڈالے ‘ جمشید دستی

عدلیہ آزاد ہے تو وفاقی وزیر ریلوے کو جیل میں ڈالے ‘ جمشید دستی

مظفرگڑھ(نامہ نگار)ٹرین حادثہ پہلی بار نہیں ہوا،حادثات میں صرف غریب کے بچے ہی جان سے جاتے ہیں مسلسل حادثات وفاقی وزیر ریلوے کی نالائقی اور ناکامی کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہون نے کہا حکمران قومی مجرم ہیں اگر عدلیہ آزاد ہے تو اس اندوہناک سانحہ پر وفاقی وزیر ریلوے کر جیل میں ڈالے کیونکہ شاہ کے وفادار عوام کے غدار ہیں جو غریبوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا قانون نامی چیز (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

صرف غریبوں کے لیئے ہیانہوں نے کہا ریلوے میں کرپشن اورمسلسل حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے ناوجود خواجہ سعد رفیق کا وزیر ریلوے کی وزارت سے چمٹے رہنا شرمناک ہے انہوں نے کہا قومی اسمبلی میں واقعہ پر تحریک التواء پیش کرونگا جس میں وفاقی وزیر، سیکریٹری سمیت واقع کے تمام ذمہ داروں کی گرفتاری کا مقابلہ کرونگا انہوں نے کہا کہ خدا نا خواستہ اگر یہ واقعہ لاہور میں ہوتا تو حکومنت ہل چکی ہوتی اور نام نہاد خادم اعلی شوبازی کرتے ہوئے واقعہ کے متاثرین کے گھروں میں پہنچ چکے ہوتے مگر جنوبی پنجاب سے ہمیشہ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...