ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کو 10فیصد نتائج پر سکول سربراہوں کیخلاف کارروائی سے روک دیا

ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کو 10فیصد نتائج پر سکول سربراہوں کیخلاف ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)لاہورہائیکورٹ لاہور بنچ نے 10فیصد نتائج پر ہیڈ ماسٹرز پرنسپلز کے خلاف کارروائی سے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کو روک دیا ہے اور15فروری تک سیکرٹری سکولز پنجاب و دیگر ذمہ داران کو جواب جمع کرانے کے لئے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ڈراپ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

آؤٹ طلبہ اورناقص نتائج کو بنیاد بنا کر محکمہ تعلیم سکولز پنجاب ہیڈ ماسٹرز،پرنسپلز کے خلاف انکوائری جاری رکھے ہوئے ہے اور کارروائیاں بھی پیڈا ایکٹ کے تحت کی جارہی ہے جبکہ پیڈا ایکٹ ایسی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔رٹ پٹیشن نمبر40178/2016میں عدالت عالیہ کی طرف سے آرڈر شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ محکہ تعلیم سکولز رپورٹ دے کہ اس انکوائری میں کیا کمی رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...