ملتان میں ہاکی آسٹروٹرف منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کاخدشہ

ملتان میں ہاکی آسٹروٹرف منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کاخدشہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے ملتان ہاکی آسٹرو ٹرف منصوبے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی بجائے ضلعی انتظامیہ ملتان کے پہلے سے موجود 4 کروڑ روپے کے فنڈز واپس مانگ لئے ہیں۔پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ہاکی کے فروغ کے اس منصوبے کیلئے ضلعی انتظامیہ ملتان کو تقریباً دو سال قبل 4 کروڑ روپے فراہم کئے گئے تھے۔منصوبہ برقت شروع نہ ہونے کے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

باعث لاگت میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔جس کاتخمینہ 7 کروڑ روپے لگایا گیا جس پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ ذوالفقار گھمن نے دورہ ملتان کے دوران آسٹرو ٹرف منصوبے کی فوری تعمیر کیلئے مذید 3 کروڑ روپے کے فنڈزکی فراہمی کی یقین دہانی کرائی لیکن گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملتان کو موصول ہونے والے مراسلے میں پنجاب سپورٹس بورڈ نے آسٹرو ٹرف منصوبے کیلئے مذید فنڈز دینے کی بجائے ضلعی انتظامیہ ملتان کے پاس پہلے سے موجود 4 کروڑ روپے کے فنڈز واپس مانگ لئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فنڈز کی واپسی کے بعد ہاکی آسٹرو ٹرف منصوبے کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیرانتظام مکمل کیا جائیگا۔نئے احکامات کی روشنی میں ملتان میں ہاکی آسٹرو ٹرف کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے۔

منصوبہ کھٹائی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...