اے ٹی ایم ہیک کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

اے ٹی ایم ہیک کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف (سٹی رپورٹر ) اوچ شریف پولیس نے ملک بھر کی مختلف بینک برانچز کی اے ٹی ایم مشینوں کو ہیک کرکے سادہ لوح شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے نکلوانے والے گروہ کیے سرغنہ طاہر لغاری اور اس کے ساتھی یوسف بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے ، مذکورہ دونوں ملزمان کا تعلق ڈیرہ غازیخان سے ہے ، ملزمان سے پولیس نے ابتدائی طور پر اوچ شریف کے رہائشیوں شاہ محمد ، ، عبد الوہاب ، مطیع رضا ء ،علی پور کے رہائشی رانا فیاض اورمتعدد خواتین کے بینک اکاؤنٹس سے جعلسازی کے ذریعہ نکلوائی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
گئی رقم 4لاکھ روپیہ برآمد کر لی ہے ، اس کے علاوہ ملزمان سے درجن کے قریب اے ٹی یم کارڈز ، اسلحہ اور ان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس نے برآمد کر لی ہے ، ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف طاہر خان خاکوانی نے چوہدری محمد سلیم اے ایس آئی کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں داخل ہو کر وہاں پہلے سے موجود شخص جو کیش نکلوانے کے لئے آیا ہوا ہوتا تھا ، اس کا اے ٹی ایم کارڈ ، اکاونٹ ہیک کر کے رفو چکر ہوجاتے تھے اور کسی اور شہر کی برانچ کے اے ٹی ایم سے یا تو کیش نکلوا لیتے تھے یا پھر رقم زیادہ ہونے پر کسی اور اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیتے تھے ، ان ملزمان نے اوچ شریف کے شہری سید محمد شاہ کا اوچ شریف برانچ سے اے ٹی ایم ہیک کرکے رقم مظفر گڑھ برانچ کی اے ٹی ایم سے نکلوائی، اسی طرح متعدد دیگر معد و خواتین کے اے ٹی ایم کارڈ ہیک کر کے انہیں بھی لاکھو ں روپیہ کیش سے محروم کر چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں اوچ شریف اور علی پور کے متعدد افراد کی رقم برآمد کر لی ہے جبکہ ان کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کرلیں گے ، انہوں نے کہا کہ ان ملزمان سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے جن سے مزید کئی اکاؤنٹ سے رقم چرانے کے انکشافات متوقع ہیں۔
اے ٹی ایم