کمپیوٹر اور غیرملکی کپڑے سے لدے کنٹینرز کی تحقیقات شروع کردی گئیں

کمپیوٹر اور غیرملکی کپڑے سے لدے کنٹینرز کی تحقیقات شروع کردی گئیں

ملتان(جنرل رپورٹر) سمگل شدہ سامان کراچی سے لاہور لے جانے والے دو کنٹنیرز کو تحویل میں لے لیا گیا کنٹینرز پر کمپیوٹر‘ سپےئر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پارٹس اور غیر ملکی کپڑا لے جایا جارہا تھا کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی )کے فیلڈ انوسٹی گیشن یونٹ صادق آباد اور فیصل آباد ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو کنٹینرز کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں دونوں کنٹینرز کو روک کر لادے ہوئے سامان کی دساویزات چیک کی گئیں تو وہ نامکمل پاگئیں جس پر مزید تحقیقات کے لئے کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عبدالمعید کانجو نے ایک اطلاع پر سینئر افسران اور ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی کنٹینرز پر لادے گئے آٹو پارٹس اور غیر ملکی کپڑاکی مالیت30لاکھ روپے بتائی گئی ہے کسٹم آئی اینڈ آئی کے فیلڈ انوسٹی گیشن یونٹ صادق آباد نے رواں ماہ(جنوری )کے دوران تقریباً ایک کروڑ روپے کا سامان ضبط کیا ہے۔

تحقیقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...