ہزارہ ایکسپریس کے دونوں ڈرائیورز پھاٹک پر متعین 2 ریلوے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ہزارہ ایکسپریس کے دونوں ڈرائیورز پھاٹک پر متعین 2 ریلوے اہلکاروں کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن) سانحہ ہزارہ ایکسپریس کا مقدمہ گاڑی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
کے انچارج گارڈ امداد اللہ کی مدعیت میں ہزار ہ ایکسپریس کے دونوں ڈرائیوروں اور پھاٹک پر تعینات دو ملازمین کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔جمعتہ المبارک کی صبح لودھراں جلالپور موڑ کے قریب پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کی زد میں چنگ چی رکشہ آنے سے 8اموات ہوئیں اور 4طالب علم زخمی ہوگئے تھے۔ لودھراں سٹی پولیس نے ہزارہ ایکسپریس کے انچارج گارڈ امداد اللہ کی مدعیت میں ہزارہ ایکسپریس کے دو ڈرائیورز ذوالفقار اور اسسٹنٹ ڈرائیو توقیر مشتاق سمیت پھاٹک نمبر 165/Aپر تعینات ملازمین ریاض شاہ اور محمد فاضل کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے اور لاپرواہی کا مظاہر ہ کرنے پر تھانہ سٹی لودھراں کے زیر دفعہ 322/337G,279/427,128ت پ وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔