کرپشن سے بچنے کیلئے میئر ملتان کی ٹھیکیداروں کو دور رکھنے کی پالیسی

کرپشن سے بچنے کیلئے میئر ملتان کی ٹھیکیداروں کو دور رکھنے کی پالیسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار ) مئیر ملتان نوید آرائیں نے کرپشن سے پاک صاف رہنے کیلئے ٹھیکہ داروں سے دور رہنے کی پالیسی بنا لی ہے۔ میئر آفس کے سٹاف کو ٹھیکہ داروں کو بغیر اجازت دفتر میں نہ بھیجنے کی ہدایات جاری کردی ہیں بتایا گیا ہے کہ میئر ملتان نوید الحق آرائیں کے آفس میں راشد نامی ٹھیکیدار بغیر اجازت داخل ہوا اور اس نے میئر کو مبارکباد دیتے ہوئے گلے میں مالا پہنا دی۔ تھوڑی دیر بعد میئر (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ملتان نوید الحق آرائیں دفتر سے باہر آئے اور اپنے سٹاف سے ناراضگی کا اظہار کیا کہ ٹھیکیدار بغیر اجازت میرے دفتر میں کیوں داخل ہوا۔ میئر ملتان نے سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی ٹھیکیدار ملنے کی خواہش رکھتا ہو تو باقاعدہ اجازت لیکر میئر آفس میں آئے۔
ٹھیکیدار