شہری آئندہ چند روز میں ملتان کو چمکتا دیکھیں گے ‘ میئر

شہری آئندہ چند روز میں ملتان کو چمکتا دیکھیں گے ‘ میئر

ملتان (خبر نگار ) مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔مجھے انہوں نے خصوصی ہدایات دی ہیں کہ ملتان کے عوام کی خدمت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،اس حوالے سے ملتان میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کیے جارہے ہیں اور ملتان کے شہری آئندہ چند روز میں شہر میں صفائی کی بہترین صورتحال دیکھیں (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

گے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے لوگوں کے مسائل جلد حل ہونگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...