ترکی میں پھنسے نوجوان کی خبر شائع ہو نے پر وزارت داخلہ نے نوٹس لے لیا

ترکی میں پھنسے نوجوان کی خبر شائع ہو نے پر وزارت داخلہ نے نوٹس لے لیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر’نامہ نگار)ترکی میں پھنسے کوٹ ادو کے نوجوان کی خبر شائع ہونے پر وزارت داخلہ کا نوٹس،ایف آئی اے کی ٹیم متاثرین کے گھر پہنچ گئی،تمام معلومات اور ثبوت لے لئے ،نوجوان کی بازیابی کی یقین دہانی ،تفصیل کے مطابق وارڈنمبر14سی کوٹ ادو کے رہائشی غلام ےٰسین موہانہ کا نوجوان بیٹا محمد یامین موہانہ جوکہ راولپنڈی میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا کو جولائی2016ء میں فراڈی اغواء کار ایجنٹ سردار وقار اسے نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر اپنے دیگر ساتھیوں شکیل،آصف اور سرفراز کی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

مدد سے افغانستان سے براستہ ایران ترکی لے گئے تھے اور وہاں پر اسے محبوس کرکے اس سے رقم طلب کی تھی،پاکستان اس کے گھر ٹیلی فون کے ذریعے ایک لاکھ روپے طلب کئے تھے ،رقم نہ دینے پر اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور تشدد کی آوازیں والدین کو سناتے رہے تھے ،بیٹے پر ظلم وتشدد ہونے پر غریب والدین نے اغواء کاروں کے دئے گئے سرفراز نامی شخص کے اکاؤنٹ میں12اگست کی روز ایک لاکھ روپے بھیجے تھے،رقم لینے کے بعد بھی اغواء کاروں نے اسے رہا نہ کیا تھا اور اس سے موبائل فون چھین لیا تھااور ماہ سے مغوی یامین سے اس کے والدین کا رابطہ بھی ختم کر ادیا تھا،متاثرہ والدین نے گزشتہ سے پیوستہ روز پریس کلب کوٹ ادو میں پریس کانفرنس کی تھی ،میڈیا پرخبر کی اشاعت کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیاہے جس پر ملتان سے ایف آئی اے کی ٹیم گزشتہ روز کوٹ ادو متاثر غلام ےٰسین کے گھر پہنچ گئی جنہوں نے تمام معلومات لیں تمام ثبوت،اکاؤنٹ نمبر اور موبائل نمبر حاصل کر لئے اور اس کے والدین کو نوجوان کی بازیابی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ دریں اثناء کو ٹ ادو کے یا مین کے اغواء کے معاملے پر ایف آئی اے نے پیش رفت کر تے ہو ئے مر کزی کردار سردار وقار کے چچا محمد نواز کو ملتا ن سے گر فتا ر کر لیا محمد نواز یا مین کے والد سے ایک لا کھ روپے لینے میں ملو ث تھا ایف آئی اے ملتا ن نے انسانی سمگلروں کے مر کزی سر غنہ سردار وقار اس کے چچا محمدنواز اور سر فراز کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اس کی گر فتا ری کے لئے کا روائی شر وع کر دی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...