موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں شدید زخمی ہونے والانوجوان ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا

موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں شدید زخمی ہونے والانوجوان ہسپتال کے ٹراما ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)موضع تھلواڑی کا رہائشی 20سالہ نوجوان عقیل احمد جو کہ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر تاج گڑھ روڈ پر(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

شہر کی طرف آرہاتھاکہ اسی دوران سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سے بے قابوہوکر دھماکے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان عقیل احمد شدیدزخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی وارڈ کے ٹراما سینٹر میں عقیل احمد طبی امداد کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...