جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی 19 اشتہاریوں سمیت 34 گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی 19 اشتہاریوں سمیت 34 گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔ 09منشیات فروش، 04ناجائز اسلحہ رکھنے والے،02ون ویلنگ کرنیوالے اور19 اشتہاری مجرمان سمیت34ملزمان (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

گرفتار۔20لیٹر شراب،44بو تل ولائتی شراب،1120گرام چرس،1220ہیروئن، 02پسٹل، 01بندوق،01 رائفل،01 رپیٹر اور 22گولیاں برآمد۔پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم غلام شبیر اور شریف سے 44 عدد بوتل ولائتی شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم شہناز بی بی اور صادق سے 1220 گرام ہیروئن، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزمان راشد اور مہدی کو نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ کرنے پر، پولیس تھانہ کپ نے ملزم فرید سے 10 لیٹر شراب ، ملزم فرحان عرف بلو سے 1120 گرام چرس، پولیس تھانہ قادر پور راواں نے ملزم شاہد سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم طارق سے پسٹل 30 بور معہ 04 گولیاں، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم عارف محمود سے رائفل معہ 04 روند اور ملزم اسحاق سے بندوق معہ 01 کارتوس، ملزم عارف سے رپیٹر معہ 10 کارتوس اور پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم احسن کو ون ویلنگ کرنے پر ،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم مہر علی کو ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران130نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں430نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے125موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے19اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے 04 کا تعلق کیٹگری "A"سے اور 15 کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...