ریحان برنی ایک دلیر صحافی ‘ درد دل رکھنے والے انسان تھے ‘ گورنر کا انتقال پر اظہار افسوس

ریحان برنی ایک دلیر صحافی ‘ درد دل رکھنے والے انسان تھے ‘ گورنر کا انتقال پر ...

ملتان( سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملتان کے سینئر صحافی ریحان خان برنی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا اور انگریزی اخبارات کے بیوروچیفس کی ملاقات کے موقع پر(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

دعائے مغفرت کرائی۔گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ریحان خان برنی ایک سینئراور دلیر صحافی تھے اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، شعبہ صحافت کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...