گورنر پنجاب کے مرحوم بھانجے ملک الیاس رجوانہ کی رسم چہلم شاہی مسجد عید گاہ میں ادا کی گئی

گورنر پنجاب کے مرحوم بھانجے ملک الیاس رجوانہ کی رسم چہلم شاہی مسجد عید گاہ ...

ملتان(سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کے جواں سالہ بھانجے ملک محمد الیاس رجوانہ کے ایصالِ ثواب کے لئے شاہی مسجد عید گاہ میں رسم چہلم اد اکی گئی۔ اس موقع پر معروف عالم دین سیدمظہر سعید کاظمی نے دعا کرائی کہ اللہ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور اس کے درجات کو بلند کرے۔رسم چہلم میں مرحوم کے والد ملک محمدحفیظ رجوانہ، ملک محمد آصف رجوانہ، ملک اعجاز رجوانہ، رکن پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی، ظہیرالدین خان علیزئی، سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی، میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں، ڈپٹی میئر حاجی سعید احمد انصاری ،منور احسان قریشی، سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحید ارائیں، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق ایم پی اے شاہد محمود خان، چیئرمین یونین کونسلز زاہد بشیر قریشی، اعجاز فخر، اسلم ہمایوں، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی امتیاز گلزار چٹان،فیاض خان، خواجہ فاضل، ملک خالد اور تاجر رہنما خواجہ شفیق، خواجہ انور،سیاسی ،سماجی تاجر شخصیات اور عزیز و اقارب شریک تھے۔

رسم چہلم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...