سپریم کورٹ میں قانونی جنگ، عوام کی کچہریوں میں بھی لیٹروں کو بے نقاب کرینگے: شاہ محمود قریشی

سپریم کورٹ میں قانونی جنگ، عوام کی کچہریوں میں بھی لیٹروں کو بے نقاب کرینگے: ...

راجن پور ‘ جام پور ‘ مظفر گڑھ ‘کوٹ ادو ( نمائندگان) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مک مکا کررکھا ہے ن لیگ اور  پی پی پی نے کئی بار حکو متیں کیں مگر آج تک عوام کی حالت نہیں بدلی چھ بار حکو مت کر نے والی مسلم لیگ ن کے حکمرا نوں نے دعویٰ کیا کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ کردیں گے مگر لوڈشیڈ نگ ختم ہو نے کی بجائے بڑھ گئی ہے پا نا مہ کی کرپشن کواُجاگر کر نے کے لئے ہم نے جَتن کئے اگر تحریک انصاف پانامہ کے ایشو کوزندہ نہ رکھتی تو آج پا نامہ قصہ پارینہ ہو جاتا 126 دن کادھر نا صرف حکمرا نوں کی کرپشن کے لئے دیا سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے احتجاج پر ازخود نوٹس لیا ہمیں عدالت سے انصاف کی توقع ہے میں نے قائد تحریک انصاف عمران خان کوتجویز پیش کی کہ قانون کی عدالت ہے اور ایک عوام کی عدالت ہے قا نون کی عدالت سے جب فیصلہ آئے ہمیں عوام کے پاس جانا چاہیئے اس لئے میں نے کل خانیوال اور آج راجن پور میں عوام سے خطاب کررہا ہوں عمران خان کل بہاولپور اور 15 جنوری کوڈی جی خان میں عوام سے خطاب کریں گے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی کرپشن سب کے سامنے ہے ماڈل ایان علی کوسزا اسی کی مل رہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ اس علاقہ کی پسماندگی دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ یہ علاقہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا آبائی علاقہ ہے اس جلسہ عام میں تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس جلسہ کااہتمام سابق رکن صو بائی اسمبلی وراہنماء تحریک انصاف سردار اطہر حسن گور چانی نے کیا تھا قبل ازیں خطاب میں سردار اطہر حسن گورچا نی نے کہا کہ اس علاقہ کے لئے بھیک نہیں ما نگتا لیکن وعدہ لینا چاہتا ہوں کہ اس علاقہ کی محرومیوں کودور کر نے میں دو جماعتوں نے مایوس کیا اب ہمیں تحریک انصاف سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں قبل ازیں سردار سیف الدین کھوسہ ،اختر ملک ،ضلع صدر ڈی جی خان ملک اقبال ثاقب ودیگر نے خطاب کیا جلسہ کے دوران کارکنان کی بڑی تعداد شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلفیاں بنواتی رہیں شاہ محمود قریشی نے سرائیکی میں خطاب کیا اور آخر میں گو نواز گو کے نعرے بھی لگوائے ۔ قبل ازیں ملتان سے راجن پور جاتے ہوئے قنوان چوک مظفرگڑھ پر اپنے استقبال کیلئے جمع ہونے والے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب سے بڑی عدالت اللہ تعالیٰ کی ہے دنیاوی طور پر سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے جہاں ہم قانونی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی یہ مقدمہ عوام کی عدالت میں بھی پیش کر رہی ہے تحریک انصاف عوام کی کچہری میں بھی لٹیروں کو ب ینقاب کرے گی،پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں نے برباد کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ عوام نے کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارے یا ان کی تابع رہنے کا فیصلہ کرنا ہے انشاء اللہ میدان لگنے والا ہے عمران خان کل بہاولپور اور 15جنوری کو ڈیرہ غازیخان میں عوام کچہری لگائیں گے آج راجن پور میں عوامی کچہری لگائی جا رہی ہے قبل ازیں پل چناب پر شاہ محمود قریشی کا ذوالفقار ڈوگر کی قیادت میں شاندار استقبال کیاگیا جہاں پی ٹی آئی کے مقامی قائدین مرزا مدثر بیگ کامران خان سردار جعفر مشتاق لغاری ،مہر نوید ،میاں شاہد مصطفےٰ قریشی،قاضی اویس ،خرم شہزاد،معظم علی ،چوہسری نعیم،احمد واقا،ملک مون ڈوگر ،سرفراز پٹھان،سلیم کھوکھر،اور مرزا متیاز علیم بیگ اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...