میدانی علاقوں میں دھند سے بجلی کا نظام متاثر، گیس بھی داگ مفارقت دے گئی

میدانی علاقوں میں دھند سے بجلی کا نظام متاثر، گیس بھی داگ مفارقت دے گئی

ملتان،خانیوال،وہاڑی، میلسی(خصوصی رپورٹر، نمائندگان)بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،ملتان اور گردونواح کے علاقوں میں صارفین سراپا احتجاج،گیس بھی غائب رہنے لگی،اس سلسلے میں ملتان سے خصوصی رپورٹر کے مطابق جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے سے بجلی کا نظام متاثر ہورہا ہے۔ٹرانسمیشن لائنوں کی ٹرپنگ اور بریک ڈاؤن معمول بن گیا ہے۔(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

جس سے بجلی کی گھنٹوں بندش رہتی ہے۔گھریلو اور تجارتی صارفین بجلی کی طویل بندش سے یکساں طور پر متاثر ہورہے ہیں۔نئے سال کے آغاز پر بھی میپکو کا کریش مینٹی ننس پروگرام جاری ہے۔جس سے فیڈرز کی 4سے6گھنٹے بندش کی جارہی ہے۔شدید سرد موسم میں بجلی کا طویل ترین بندش کا سارا بوجھ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں پر ڈال دیا گیا ہے۔خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق خانیوال جہانگیر آباد فیڈر پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، علاقہ مکینوں کو حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ جہانگیر آباد کے فیڈز سے متعدد دیہاتوں کو بجلی کی سپلائی د ی جاتی ہے ۔ گزشتہ کئی روز سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر 5 سے 6 گھنٹے غیر اعلانیہ طور پر بجلی کی سپلائی بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بجلی کے وولٹیج کم زیادہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے مکین قیمتی الیکٹرونکس سامان بھی جل جانے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں ۔ علاقہ مکینوں الطاف،عبدالحمید ،رانا دلشاد ،مجاہد ، چوہدری لیاقت ،راشد علی ،ملک لیاقت ،چوہدری شہباز گجر ،استاد فیاض رف فیضی ،یعقوب عطاری سمیت دیگر نے وزیر مملکت پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہانگیر آباد فیڈر کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری ختم کیاجائے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گھروں سے گیس غائب رہنے لگی جس سے گھریلو خواتین کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہونے لگا طلبہ وطالبات بغیر نا شتہ کیے سکولز اور کالجز جا نے پر مجبور ہو گئیں ، جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں گھریلوخواتین سمیرا کنول ، صائمہ نور، عاصمہ بی بی ، بشریٰ بی بی ، انور بیگم ، عظمت بی بی ، خورشید بیگم ، اللہ رکھی ، شریفاں بی بی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس حکام نے سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے جبکہ رہی سہی کسر گیس پر یشر میں کمی کرکے پوری کردی ہے جس کی وجہ سے بچے اور بچیاں اور گھر کے افراد بغیر نا شتہ کیے سکولز اور کالجز اورکاموں پر جا نے لگے جس سے گھروں میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ۔میلسی سے نمائندہ پاکستان،نامہ نگار کے مطابق میلسی میں سوئی گیس کابحران شدت اختیارکرگیاخواتین کوامورخانہ داری میں شدید پریشانی کاسامنامیلسی میں سوئی گیس کابحران اس قدرشدت اختیارکرگیاہے کہ علی الصبح تقریباایک گھنٹہ گیس سپلائی کی جاتی ہے جسے ہی ناشتہ تیارکرنے کاوقت ہوتاہے گیس بند کردی جاتی ہے یوں شہریوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اکثرشہری بازارسے کھاناخرید نے پرمجبورہیں ہروقت ناشتہ نہ ملنے سے طلبہ بھی دیرسے سکول پہنچتے ہیں ۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ شہریوں کو شدیدپریشانی کا سامنا رہا بجلی کی لوڈ شیدنگ نے جہاں کاروبار زندگی کو متاثر کر کے ر کھ دیاہے ،عوامی وسماجی حلقوں کے رہنماؤں اور کالونی روڈ کے تاجروں زاید احمد خان شیر وانی ،محمد یوسف چوہان ،حکیم الدین چوہان محمد عمران مانی ،محمد جاوید اقبال ،محمد ریاض عاربی ،محمد نیاز مجاہد ،محمد عدیل افضل ،سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ جیسے جیسے سردی میں اضافہ ہورہا ہے اس کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے اذیت میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے،سارا سارا دن بجلی کا نہ ہونا تاجروں کا روزانہ کا لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...