2افراد نے خودکشی کرلی، حادثات میں 5جاں بحق، کمسن بچہ جھلس کر چل بسا
ملتان،دائرہ دین پناہ،احمد پور سیال، جتوئی ، وہاڑی،میاں چنوں(کرائم رپورٹر،نمائندگان) والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ بیٹی حالات سے تنگ نوجوان نے خودکشی کرلی،ٹریفک کے مختلف حادثات میں5افراد جاں بحق ہوگئے،شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی کے باعث ماں تین بچیوں سمیت جھلس گئی جبکہ اسکا ایک سالہ بیٹا زندگی سے محروم ہوگیا۔ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق گھریلو حالات سے تنگ آکر 20 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی بتایا جاتا ہے کہ بی زیڈ کے علاقے کا رہائشی 20 سالہ اجمل جو کہ گھریلو حالات سے تنگ تھا اس نے کالا پتھر پی لیا ہے جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تاہم وہ جانبر نا ہو سکا ۔علاوہ ازیں الپہ پولیس کے علاقے کوٹ سلطان کے رہائشی صدیق کی بیٹی نسیم نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
کر زہر پی لیا جس کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئی جبکہ نشتر چوکی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سرد خانے رکھوا دی ہے ۔ ایک اور واقعہ میں نادررن بائی پاس ننگانہ چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا گزشتہ روز ہفتہ کی صبح سویرے نادرون بائی پاس نگانہ چوک کے قریب لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے گر نے کے بعد مزدور ٹائروں تلے آکر 32 سالہ آصف ولد ہاشم موقع پر دم توڑ گیا ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونیوالے مزدور کی لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ بستی سندیلہ کے رہائشی کاشتکارسعیداحمدسندیلہ کا18سالہ بیٹاعزیرسعیدتونسہ موڑکی طرف جارہاتھاکہ پیچھے سے آنے والے تیزرفتارموٹرسائیکل جس پردودھ کے ڈرم لوڈتھے کی ٹکرلگنے سے شدیدزخمی ہوگیاجوہسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق ہوگیانعش گھرپہنچنے پرکہرام برپاہوگیا۔احمد پور سیال سے نامہ نگار کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ حسو بلیل کے قریب جھنگ جاتی ہوئی ہائی ایس کا کنڈیکٹر محمد عامرویگن کی چھت پر سامان باندھ رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث سڑک پر گر گیا ہائی ایس کے ٹائر اسکے اوپر سے گزر گئے جس کے نتیجہ میں محمد عامر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ میں احمد پور سیال کی مسجد میں زیر تعمیر مینار گر گیا جس کے نتیجہ میں ایک مزدور محمد آصف جاں بحق ہو گیا ۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق گریڈ چوک کے قریب پرمٹ ہائی وے روڈ پر 13 سالہ لڑکا محمد ریحان روڈ پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار رکشہ ڈرائیور بے قابو ہو گیا اور رکشے کو اسی جانب لے گیا جس جانب لڑکا روڈ پار کر تے ہوئے روڈ سے نیچے اتر رہا تھا ۔ رکشہ روڈ سے 4 فٹ نیچے جا گرا ۔ محمد ریحان رکشہ کے نیچے پھنس گیا ۔ 13 سالہ محمد ریحان اور 2 زخمی افراد جن میں 55 سالہ رسول بخش اور 29 سالہ امداد حسین کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز جتوئی لایا گیا ۔ محمد ریحان کا ماتھا اور سر کچلا جانے کے سبب موت واقع ہو گئی ۔رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی اور میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع چک نمبر نواحی گاؤں 210ای بی میں رات گئے عبدالغفار وصلی کے گھر کے کمرہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ آگ لگ گئی گھر میں سوئے ہو ئے اہلخانہ میں ماں تین بچیوں اور کزن سمیت بری طرح جھلس گئی جبکہ ایک سالہ بیٹا جا ں بحق ہو گیا ، جھلسنے والوں میں نا زیہ زوجہ عبدالغفار عمر 28سالہ ، سونیا دختر سرور عمر 17سالہ ، رومینہ دختر6سالہ ، روزینہ 4سالہ اور ثریا2سالہ دختران عبدالغفار شامل ہیں جبکہ ایک سالہ حمزہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں جا ئے حادثہ پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا کر جھسلنے والوں کو فسٹ ایڈ فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کردیا جس پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں متاثرین کا علاج و معالجہ کرایا ڈاکٹروں کے مطابق نازیہ بی بی کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے جبکہ عبدالغفار گھرسے باہرتھا ذرائع کا کہنا ہے کہ جب کمرہ کوآگ لگی تو اس وقت کمرہ کا دروازہ با ہر سے بند تھا اور شک کااظہار کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم ملز مان نے با ہر سے دروازہ بندکرنے کے بعد پٹرول چھڑ ک کر آگ لگائی اورفرار ہو گئے پو لیس تھانہ صدر نے عبدالغفار کی مدعیت میں نامعلوم ملزما کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ چیئرمین یونین کونسل چودھری محمد صفدر گجر نے متاثرین کی عیادت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کو ہرقسم کی امداد دی جائے ۔