عنقریب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نظام کو بائیو میٹرک سسٹم کر دیا جائیگا :ماروی میمن

عنقریب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نظام کو بائیو میٹرک سسٹم کر دیا جائیگا ...

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرمین پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جلد ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نظام کو بائیو میٹرک سسٹم کردیا جائے گا ۔جس سے کارڈ بلاک ہونے کی شکایات کاازالہ ہوگا ۔عمران خان کی کنٹینر کی سیاست کو قوم آئندہ الیکشن میں مسترد کردے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں روڈی خیل ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈوکیٹ ، شکیل پراچہ ایڈوکیٹ ،شفیق کمانڈو و دیگر موجود تھے ۔ اس سے قبل ماروی میمن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر اور اے ٹی ایم کارڈ کے سنٹر کا دورہ کیا اور خواتین سے ملاقات کی ،پریس کانفرنس میں ماروی میمن نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت کو جانچنے کیلئے خود دورہ کررہی ہوں ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک لاکھ مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم مل رہی ہیں ۔ اگلے سروے میں آبادی کے لحاظ سے اس تعداد کو بڑھانے کا تعین ہوگا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں کوئی کارکردگی نہیں دیکھائی ،تعلیم اور صحت کے شعبے میں ان کی کارکردگی صفر ہے ۔عمران خان نے اقتدار کیلئے عوام کی خدمت کی بجائے کینٹیر پر وقت ضیاء کیا ہے کے پی کے میں خوشحالی نہیں آئی بلکہ عوام پی ٹی آئی سے مایوس ہیں آئندہ الیکشن میں قوم عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ان کو شکست سے دوچار کرے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...