راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس ٹیمیں تعینات

راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس ٹیمیں تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سید گلزار ساقی) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال کرنے والے طلباء و طالبات کی چھان بین کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں بنا کر تعلیمی اداروں میں تعینات کر دیں،با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی کے تعلیمی اداروں فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی،پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی،گارڈن کالج،اصغر مال کالج،سیٹلائٹ ٹاؤن کالج،حشمت علی کالج،اسلامیہ ہائی سکول،ڈگری کالج رحمت آباد،ڈگری کالج خیابان سر سید،وقار النساء کالج ،وویمن ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر تعینات کر دی گئی ہیں،یہ ٹیمیں مرد و خواتین پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہیں جو سادے کپڑوں میں ملبوس ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کر ینگی،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں منشیات فروشی اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع ہوئی تو انہوں نے راولپنڈی تعلیمی اداروں کا رخ کر لیا جس کی وجہ سے سی پی او راولپنڈی کو یہ اقدام اٹھانا پڑا ،پولیس ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر اس گروہ میں جو بھی ملوث ہو گا اس کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ اِن تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنیو الے طلباء و طالبات کے والدین نے سی پی او راولپنڈی کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سی پی او راولپنڈی احسن اقدام ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔