ڈولنڈ ٹرمپ کو جیتنے میں مدد کرنا ولادی میر پوٹن کی خواہش تھی ،امریکی انٹیلی جنس کا انکشاف

ڈولنڈ ٹرمپ کو جیتنے میں مدد کرنا ولادی میر پوٹن کی خواہش تھی ،امریکی انٹیلی ...

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیتنے میں مدد کرنا روسی صدر ولادی میر پوٹن کی خواہش تھی، روسی صدر نے امریکی انتخاب پر اثرانداز ہونے والی مہم کو شروع کرنے کا حکم دیا تھا،روس کی جانب سے امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم وہ وہ پہلے اس کی تردید کرتا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹ انٹیلی جنس چیف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو تمام معلومات سے آگاہ کرنے کے فورا بعد ریلیز کر دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے 2016 کے صدراتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے مہم چلانے کا حکم دیا تھا۔روس کا مقصد امریکی جمہوری عمل پر سے عوام کا یقین کمزور بنانا ہے، ہیلری کلنٹن کو بدنام کرنا اور صدارت کے لیے ان کے انتخاب کو نقصان پہنچانا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ روس کی واضح ترجیح تھے۔الیکشن رپورٹ کے نتائج کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیے جانے کے بعد مسٹر ٹرمپ روس پر مداخلت کا الزام لگانے سے باز رہے اور صرف یہ کہا کہ انتخابات کے نتائج اس سے متاثر نہیں ہوئے۔

انکشاف

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...