چائنہ کٹنگ کیس،سماعت 23جنوری تک ملتوی

چائنہ کٹنگ کیس،سماعت 23جنوری تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی احتساب عدالت نے لائنز ایریا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں چائنہ کٹنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی احتساب عدالت میں لائنزیریا ری ڈولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 پلاٹوں پر چائنہ کٹنگ کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں نیب کی جانب سے ملزمان کیخلاف ایک اور گواہ پیش کیا گیا گواہ کے بیان پر ملزمان کے وکلا کی جانب سے جراہ مکمل نہ ہو سکی۔ عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر مزید دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی واضح رہے چائنہ کٹنگ کے الزام میں عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد کر چکی ہے جبکہ مفرور ملزمان میں چنو ں ماموں سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ملزمان پر چائنہ کٹنگ کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...