سابق ڈپٹی سیکرٹری قاضی ارشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

سابق ڈپٹی سیکرٹری قاضی ارشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق ڈپٹی سیکرٹری قاضی ارشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 14 روز میں چالان جمع کرانے کا حکم دیاہے۔ہفتہ کو صوبائی ااینٹی کرپشن کی عدالت میں انٹر بورڈ میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر عارف ستائی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے انٹر بورڈ میں غیر قانونی بھرتیاں اور ٹھیکوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے ملزم ضمانت کا مستحق نہیں ہے ۔دوسری جانب ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ امرض قلب اور شوگر کا مرض میں مبتلا ہوں لہذا ضمانت دی جائے۔بعدازاں عدالت نے سابق ڈپٹی سیکرٹری قاضی ارشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے سماعت 9جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے تفتشی افسر کو 14روز میں مقدمے کا چلان عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...