ٹارگٹ کلرز کی سیکورٹی رپورٹ عدالت میں جمع

ٹارگٹ کلرز کی سیکورٹی رپورٹ عدالت میں جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل کراچی کے حکام نے ٹارگٹ کلرز اسحاق بوبی اورعاصم کیپری کی پیشی سے متعلق سیکورٹی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی ہے۔جیل حکام کے مطابق ملزم اسحاق بوبی اورعاصم کیپری کوعدالت میں پیش کرناسیکورٹی رسک ہے۔ملزمان کے مقدمات جیل میں چلانے کیلئے محکمہ داخلہ کوسفارش کی گئی ہے۔ملزمان کے امجدصابری قتل کیس ودیگرہائی پروفائل مقدمات میں پروڈکشن آرڈرجاری ہوئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...