مملکت پاکستان کی تعمیر اسلام کے نام پر ہوئی ،سردار محمد یوسف

مملکت پاکستان کی تعمیر اسلام کے نام پر ہوئی ،سردار محمد یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے گلشن اقبال ایکسپو سینٹر کی قدیم جامع مسجد گلشن کے دورے پر کہا کہ مملکت پاکستان کی تعمیر بھی اسلام کے نام پر ہوئی اور سب سے پہلے حضور ﷺ نے مدینہ شریف میں مسجد کی بنیاد رکھی۔ دین کی ترویج مساجد کی تعمیر اور حج کے انتظامات میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں جامع مسجد گلشن ایکسپوسینٹر کی توسیع اور تعمیر کیلئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ایکسپو سینٹر قدیمی جامع مسجد گلشن کے دورہ کے موقع کیا۔ سردار یوسف نے کہا کہ دعوے اور وعدے نہیں کرتے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے علما کرام مشائخ عظام نظام صلوٰۃ کیلئے تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان کا اہتمام کریں۔ اگر یہ عمل کراچی میں شروع ہوگیا تو پورے پاکستان میں رائج ہوجائے گا ۔ اس وقت اسلام آباد میں ایک ہی وقت میں اذان ہونے کا عمل شروع ہوگیا ہے اس سے تاجروں، دکانداروں اور عوام الناس ایک وقت نماز ادا کرسکیں گے ۔ اس موقع پر مفتی رفیع الرحمن نے کہا کہ سردار یوسف کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ وہ اس نیک مشن کیلئے جامع مسجد گلشن میں تشریف لائے اور اللہ کے گھر کی تعمیر و توسیع کیلئے وہ جن اقدامات کی یقین دہانیاں کرائی ہیں وہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ میزبان علامہ محمد سرفراز نے کہا کہ ایکسپوسینٹر کی قدیمی جامع مسجد توسیع و تعمیر کیلئے سردارمحمد یوسف کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اس موقع پر علامہ قاضی احمد نورانی ، مفتی عبدالوہاب چشتی ، کے پی کے MPAضیا الرحمن، MPAصالح محمد خان، سردار نذیراحمد، میڈیا کوآرڈینیٹر ماسٹر منیر، عبدالقیوم ، پی ایس محمد صادق، شاکر وانیا، ملک خالد جمیل، نیاز امین صدیقی، کامران شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔