پارا چنار میں اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کا سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ کا انکشاف

پارا چنار میں اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کا سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ کا ...

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)فاٹا بلخصوص کرم ایجنسی میں محکمہ صحت اور ایجوکشن اور دیگرکے سرکاری اداروں سے پینشن یافتہ اہلکاروں نے سرکاری رہائشگاہوں پر قبضہ ہونے کے انکشافات ہونے کے اطلاعات موصول ہوچکے ہیں۔اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہلکار شہر میں نجی مکانات کرایوں پر مجبور ہیں ۔اور بغض نے سرکاری کوراٹرز کو کرایوں پر دئیے گئے ہیں۔ فاٹا کے بغض سرکاری ادراوں میں کام کرنے والے اپنے اثر روسوخ کے بناء پر گھر بھیٹے تنحواہیں وصول کرتے ہیں۔ اگر یہی حالت رہی تو ملک کا کیا خشر ہو گا۔علاقے کے مشران اور سیاسی راہنماؤں نے حکومت اور گورنر کے پی کے سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا کے سرکاری محکماجات کے مکمل رپورٹ کیلئے ایک ٹیم ہر ایجنسی کے سطح پر تشکیل دیا جائے ٹیم میں علاقے کے صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے۔تو انشااللہ بہت جلد ہر ایجنسی میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاےئگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...