کمیونٹی فنڈز جاری نہ ہونا شہری علاقوں سے زیادتی ہے ،خواجہ اظہار

کمیونٹی فنڈز جاری نہ ہونا شہری علاقوں سے زیادتی ہے ،خواجہ اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی و حیدرآباد میں تاحال کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فنڈ جاری نہیں ہو سکے جو کہ شہری علاقوں کے ساتھ ذیادتی کا تسلسل ہے۔ ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پہلے ہی کراچی و حیدرآباد کو فنڈز اور اختیارات سے محروم کیا جاچکا ہے۔ اندرون سندھ میں یہ فنڈ خرچ بھی کئے جا چکے ہیں مگر شہری علاقوں میں تعمیر و ترقی کی راہ میں متعصب سوچ رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ، سندھ کے بجٹ میں کراچی کے نام پر فنڈ صرف دکھانے کے لئے مختص کرتی ہے۔ 200 ارب روپے سے اوپر سالانہ ترقیاتی فنڈز میں سے 30 فیصد بھی اس مالی سال میں خرچ نہ ہوسکا جو کہ حکومت کی نا اہلی کا من بولتا ثبوت ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...