معروف قانون دان اور وکیل عبدالحفیظ لاکھو انتقال کرگئے

معروف قانون دان اور وکیل عبدالحفیظ لاکھو انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تاریخ ساز مقدمہ لڑنے والے نامور قانون دان اور وکیل عبدالحفیظ لاکھو گزشتہ روزکراچی میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار سے بچانے کی کوشش کرنے والے اور تاریخ ساز مقدمے میں سابق وزیراعظم کی پیروی کرنے والے نامور قانون دان اور سینئر وکیل عبدالحفیظ لاکھو کراچی میں انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔عبدالحفیظ لاکھو کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر سلطان مسجد ڈیفنس کراچی میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں وکلاء پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااور سیاسی کارکنان سمیت مرحوم کے عزیزاقارب اور شہریوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ بعد ازاں عبدالحفیظ لاکھوکو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ عبدالحفیظ لاکھو کے انتقال کے بعد تمام وکلا بارز اور عدالتوں میں کارروائیاں معطل کردی گئیں۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں ہفتہ کو لگنے والے مقدمے بھی ان کے انتقال کی وجہ سے زیر سماعت نہیں آسکیں۔ واضح رہے کہ عبدالحفیظ لاکھو کے بیٹے مبین لاکھو بھی سندھ ہائی کورٹ کے نامور وکیل ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...