قبائلی عوام اور پختون قوم حالات کے باعث مختلف محرمیوں کا شکار ہیں:آفتاب شیر پاؤ

قبائلی عوام اور پختون قوم حالات کے باعث مختلف محرمیوں کا شکار ہیں:آفتاب شیر ...

شبقدر (نمائندہ خصوصی ) قبائلی عوام اور پختون قوم حالات کے باعث مختلف محرمیوں کا شکار ہیں مرکزی حکومت سی پیک منصوبے میں تمام صوبوں کو یکسانیت کے بنیاد پر اپنا حصہ دیں ۔چین اگر سی پیک منصوبے سے اپنے پسماندہ صوبوں کو ترقی دیتا ہے تو پاکستان کو بھی اس منصوبے سے خیبر پختون خواہ اور پختون قوم کی پسماندگی دور کرنا چاہئے منڈا ڈیم کی تعمیر سے 740 میگا وات بجلی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کی بہت سی محرومیاں دور ہو جائے گی منڈا ڈیم کی تعمیر ایک سازش کے تحت التواء کا شکار ہے جو کسی صورت قبول نہیں اسکی تعمیر میں تاخیر کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے صوبائی حکومت اپنے اختیارات استعمال کرکے منڈا ڈیم کی تعمیر شرو ع کریں ۔ آفتاب احمد خان شیر پاؤ کا شبقدر میاں پٹی میں دو سمال ڈیمز کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور صوبائی سینر وزیر برائے آبپاشی سکندر خان شیرپاؤ نے شبقدر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مٹہ مغل خیل کے علاقہ میاں پٹی غٹ خوڑ اور شہید بانڈہ کے مقام پر ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دو سمال ڈیمز کا افتتاح کیا جس کے بعد ڈی جی سمال ڈیمز محکمہ ایرگیشن اقبال خان نے ان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گی جس پر ڈھائی ارب روپے خرچ آئے گی اور جس سے مجموعی طور پر 2500 ایکڑ بنجر زمین سیراب ہو گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان ڈیمز سے 10000 خاندانوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر ہوگا اس موقع قومی وطن پارٹی وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی اور پی کے 19 کے ایم پی اے ارشد عمر زئی ۔ ایم پی اے پی کے 20 خالد خان ۔پی کے 18 ایم پی اے سلطان محمد خان ۔ پی کے 22 کے سابقہ ایم پی اے بابر علی مہمند ۔شاہد خان حلیمزئی ، فیصل خان ۔شاکر اللہ حلیم زئی ۔ فیاض ایڈوکیٹ ۔ملک راحت شیر ۔ اور دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکندر خان شیر پاؤ اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ ان ڈیموں کے تعمیر سے ہم نے یہاں کے عوام کے لئے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اور پختون قوم نے کئی سالوں سے آمن و آمان کیلئے اپنے جانوں کا نظرانہ دیا اور بہت محرومیوں کا شکار ہے لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ وفاقی حکومت اب ان عوام کی محرومیوں کا اذالہ کریں انہوں نے کہا کہ پختون خوا ہ میں جتنی بجلی پیدا ہو رہی ہے اگر وہ بجلی اس صوبے کو دی جائے تو یہ ہمارے لئے کافی ہے مرکزی حکومت سی پیک منصوبے میں صوبہ خیبر پختون خواہ اور پختون قوم کی پسماندگی دور کریں انہوں نے کہا کہ صوبے میں بجلی نہیں ہے اور یہاں انڈسٹریل زون قائم کئے جا رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں انہوں نے کہا کہ منڈا ڈیم جس کی مجموعی پیداوار 740 میگاہ واٹ ہے جس سے شبقدر کے عوام بجلی کی کمی سمیت دیگر بہت سی مراعات مل جائے گیں مگر اب اس کو ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت التواء کیا جا رہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں اور اس کے خلاف ہم بھرپور احتجاج کرنے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے اختیارات استعمال کرکے منڈا ڈیم کی تعمیر کا کام شرو ع کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...