گولیمار انڈر پاس رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا ،وسیم اختر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گولیمار انڈر پاس کا تعمیر اتی کام رواں ماہ کی 15 تاریخ تک مکمل کرلیا جائے گا اس انڈر پاس کی تعمیر سے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام کے مسائل سے نجات مل سکے گی جبکہ ٹریفک روانی میں بھی بہتری آئے گی میری خواہش ہے کہ اس انڈر پاس کا نام کسی معروف شخصیت کے نام پر رکھ دیا جائے، اس انڈر پاس کی تکمیل کے فوراً بعد اس کے نزدیک ہی پیڈسٹرین برج بھی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو سڑک عبور کرنے میں سہولت حاصل ہوسکے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کی صبح گولیمار انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ضلعی میونسپل کارپوریشن وسطی کے چےئرمین ریحان ہاشمی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدرجمیل، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، پروجیکٹ ڈائریکٹر ظفر بلوچ، ایکسےئن عشرت ریحان اور دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ 375 میٹر لمبے اور 8 میٹر چوڑے گولیمار انڈر پاس کی تعمیر پر 450 ملین روپے لاگت آئی ہے، گولیمار انڈر پاس کی تعمیر میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا انتظام رکھا جائے اسی لئے مذکورہ انڈر پاس میں 52 فٹ لمبا اور 12 فٹ چوڑا ایک ٹینک بنایا گیا ہے جس کی گہرائی 14 فٹ ہے اس ٹینک میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو مشینوں کے ذریعے پمپ کرکے نالے میں ڈال دیا جائے گا انہوں نے ہدایت کی کہ گولیمار انڈر پاس سمیت اطراف میں ہونے والے تمام تعمیراتی کاموں میں معیار کو خصوصی اہمیت اور اولیت دی جائے تاکہ مکمل کئے جانے والے منصوبوں کے دور رس نتائج حاصل ہوسکیں، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گولیمار انڈر پاس کا تعمیراتی کام 15 جنوری کو مکمل ہوتے ہی مذکورہ مقام پر پیڈسٹرین برج کی تنصیب کا مرحلہ شروع ہوجائے گا جس سے یہاں سے گزرنے والے شہریوں بالخصوص کالج کی طالبات کو سہولت حاصل ہوگی، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے اور مکمل کئے جانے والے تمام کاموں میں معیار کو ترجیح دی جائے اس موقع پر ضلع میونسپل کارپوریشن کے چےئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم مےئر کراچی سے اظہار تشکرکرتے ہیں کہ انہوں نے انڈر پاس کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی کہ انہوں نے کہا کہ جس طرح معیار کراچی شہر کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے خود سڑکوں پر موجود ہیں اسی طرح حکومت بھی بلدیاتی نمائندں کے ہاتھ مضبوط کرے کراچی کے شہری اس بات کے متمنی ہے کہ اس شہر کے مسائل حل ہو اور یہ شہر ترقی کرے۔