اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے، عبد الجمیل خان

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے، عبد الجمیل خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبد الجمیل خان نے کورنگی لانڈھی میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی، رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز کورنگی نمبر5 حبیب بینک سے دو خواتین اپنے اکاؤنٹ سے دو لاکھ روپے کیش لے کر نکلی ہی تھیں کہ انہیں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ عبد الجمیل خان نے کہا کہ شہر میں کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے۔ چور ڈکیت دندانے پھر رہے ہیں۔ اور شہر میں ہزاروں کی تعداد میں موجود رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا ہونا کراچی آپریشن کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی لانڈھی میں چوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سخت نوٹس لیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...