عدالت سے غیر حاضر رہنے والے ملزم کے وارنٹ گرفتار جاری

عدالت سے غیر حاضر رہنے والے ملزم کے وارنٹ گرفتار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ضمانت ہونے کے بعد عدالت سے غیر حاضر رہنے والے ملزم کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے جبکہ ضامنوں کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ چونترہ میں درج ڈکیتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گل زر وغیرہ کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ مقدمہ میں ایک ملزم علی زر جس کی ضمانت منظور ہو چکی ہے اور رہا ہے عدالت میں پیش نہیں ہو رہاجس کو متعدد مرتبہ نوٹس کئے گئے، عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے پولیس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ملزم کی ضمانت دینے والے ضامنوں کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا اور سماعت مزید کارروائی کیلئے 21جنوری تک ملتوی کر دی۔