یو سی88راولپنڈی کے مکین گیس کو ترس گئے،حکام کوبددعائیں

یو سی88راولپنڈی کے مکین گیس کو ترس گئے،حکام کوبددعائیں

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)یونین کو نسل 88کے علاقے خالد بن ولید کالونی کے مکین گیس کو ترس گئے ،محکمہ گیس کو خواتین کی بددعائیں ،روٹی نہ سالن شہری تندوروں اور ہوٹلوں پر جانے پر مجبور ہو گئے خالد بن ولید کالونی کے مکینوں قاری عمران علی ہزاروی ،حافظ سجاد کھوکھر و دیگر نے بتایاکہ خالد بن ولید کالونی میں حالیہ موسم سرما میں گیس پریشر میں بے حد کمی واقع ہو گئی ہے جس سے علاقہ مکینوں کو روزمرہ کا کھانا بنانا تک نصیب نہیں ہوتا جبکہ موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد رہی سہی کسر بھی نکل گئی ہے اور اب گیس پریشر مکمل ختم ہو چکاہے ۔شہریوں نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس کے حکام کو بھی اس بارے مطلع کیا گیا تاھم کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔قاری عمران ہزاروی نے کہاکہ بلاتعطل گیس کی فراہمی کا دعویدار ادارہ اگر صارفین کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے تو سوئی نادرن گیس کا محکمہ مکمل طور پر نجی شعبے کے حوالے کیاجائے تاکہ صارفین کی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...