اے این پی نے اس صوبے کی مقدور بھر خدمت کی ،نوابزادہ شیر افغان

اے این پی نے اس صوبے کی مقدور بھر خدمت کی ،نوابزادہ شیر افغان

تخت بھائی(نامہ نگار) سابقہ ایم پی اے اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ شیر افغان خان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ صرافہ ایسوسی ایشن تخت بھائی کے سابقہ صدر حاجی لطیف سے ملاقات کی اور انہیں اے این پی میں شمولیت کی دعوت دی۔ اے این پی تحصیل تخت بھائی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی غلام رسول، زاہد حسین، ڈاکٹر گل محمد،طارق خان، امجد خان، گوہر علی باچہ اور ملک جمشید مہمند بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شیر افغان خان نے حاجی لطیف خان کو اے این پی میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے اپنے خاندان اور ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا۔ شیر افغان خان نے کہا کہ سابقہ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے اور عوام انہیں دوبارہ وزیر اعلیٰ کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کی اے این پی میں جوق درجوق شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اے این پی ہی پختون قوم کی نمائندہ جماعت ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...