ڈیرہ ،کار الٹنے سے 1 جاں بحق ،2خواتین سمیت 4 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)غریب آباد کے قریب تیز رفتار موٹر کار بے قابوہوکر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں غریب آباد کے قریب تیز رفتار موٹر کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے موٹرکار میں سوار تاجہ زئی کا رہائشی عبدالرؤف ولد نعیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹرکار میں سوار بی بی عائشہ زوجہ غازی رحمن ،زیغہ بی بی بیوہ زور شانی سکنائے وانڈہ جمال،فلک شیر ولد سمندر خان اور رحمن اللہ ولد اسد خان سکنائے خیمہ زن گلوٹی زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیا گیا ۔