پورن ،جیب اور بائیک میں تصادم ،مدرس جاں بحق ،ساتھی زخمی

پورن ،جیب اور بائیک میں تصادم ،مدرس جاں بحق ،ساتھی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن(نمائندہ پاکستان) جیپ اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم سکول مدرس جان بحق ساتھی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق لاوربٹ کے مقام پر جیپ اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار سکول مدرس جہان زادہ ولد احمد جان اور ظفرعلی ولد فضل سبحان شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پورن منتقل کردیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سکول مدرس جہان زادہ کو شدید زخمی حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے واقع کے عین شاہدین کا کہنا ہے کہ روڈ کے ایک سائیڈ بڑے بڑے پتھروں کیوجہ سے حادثہ پیش آیایا درہے کہ جہان زادہ حالیہ این ٹی ایس میں سکول مدرس بھرتی ہوا تھا جس کے وفات پر علاقے کے عوام نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔