قوموں کی ترقی تعلیم کی مرہون منت ہے ،مختیار رضا خان

قوموں کی ترقی تعلیم کی مرہون منت ہے ،مختیار رضا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بریکوٹ(نمائندہ پاکستان)تعلیم ہی کی بدولت قومیں ترقی کرتی ہیں آنے والے مستقبل کے معمران کو اچھی پرورش او ر تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کا فرض ہے یہ حقیقت ہے کہ مضافاتی علاقہ کے لوگوں کے ساتھ ہر دور میں ظلم ہوا ہے مگر پھر بھی یہاں کے عوام اپنے بچوں کو تعلیم کا ہتھیار ہاتھ میں دے کر ایک مضبوط قوم ہونے کا عہد کریں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سوات ماڈل سکول ریزلٹ ڈے کے موقع پر پی پی پی کے رہنما مختیار رضا خان ،سہیل باچا،چیرمین آمیرافضل ،ممبر اکرام اﷲ خان پرنسپل سکول نصیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر بچوں نے خاکے پیش کئے اور قومی ترانہ اور ملکی دفاع کے حوالے سے شرکاء کے حوصلہ افزائی حاصل کی سکول کے بہترین کارکردگی اور ریزلٹ میں بہترین طلباء اور طالبا ت کو انعامات دئے گئے۔